پاکستان

ن لیگ کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا، مریم نواز نے عمران خان کی دوڑ لگوا دی

کاش مریم نواز کو مزید جیل میں رکھ کر اور کیپٹن صفدر کو پابند سلاسل رکھ کر اس خاندان کو جھکنے پر مجبور کردیا ہوتا تو شائد آج حالات مختلف ہوتے

اسلام آباد(کھوج نیوز) مریم نواز کی بہادری اور ہمت نے عمران خان حکومت کو مسلم لیگ نواز کے خلاف مزید کارروائیوں سے دور رکھا۔ اس سارے عمل میں کیپٹن صفدر نے جس طرح مریم نوازاور مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا، وہ بھی قابل تحسین ہے۔

انہوں نے تلخ سے تلخ حالات میں اپنی بیوی کا ایسا ساتھ دیا جس کی مثال نہیں ملتی۔آج مسلم لیگ نواز کی حکومت بن چکی ہے۔ ن سے ش نکالنے والے ماتم کرتے نظر آرہے ہیں کہ کاش مریم نواز کو مزید جیل میں رکھ کر اور کیپٹن صفدر کو پابند سلاسل رکھ کر اس خاندان کو جھکنے پر مجبور کردیا ہوتا تو شائد آج حالات مختلف ہوتے، دوسری طرف چوہدری نثار بھی آج سوچتی ہوں گے کہ انھوں نے اپنی سیاست کا خاتمہ اپنے ہاتھوں کر ڈالا ورنہ اگر وہ مریم نواز کے ساتھ کھڑے رہتے تو شاید پنجاب کی وزارت اعلی کا تاج انہی کے سر سج چکا ہوتا۔

مریم نواز کی مزاحمتی سیاست نے ثابت کردیا ہے کہ جب جب قومی قیادت عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتی ہے، بڑے سے بڑے فرعون جھکنے اور مفاہمت پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ مسلم لیگ نواز کوان کا احسان مند رہنا چاہئیانہوں نے کسی قربانی سے دریغ کئے بغیر مسلم لیگ کے بیانیے کو عام کر کے اپنی جماعت کے سر اقتدار کا تاج پہنا دیا ۔

پی ٹی آئی کارکن کی ہلاکت ،عمران خان کی چال الٹی پڑنے لگی،حساب کون دے گا؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button