پاکستان

مریم نواز کی گھن گرج کی وجہ کون ،عرفان صدیقی نے کون سے جھنڈے گاڑے؟

سینیٹ کا رکن منتخب ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ ہمارا پارلیمان اب تک کس چنگاری سے محروم رہا ہے، یہ اب سمجھ میں آرہا ہے

لاہور(کھوج نیوز) تحریک عدم اعتماد کے بعد حکومت میں آنے کی وجہ سے وہ جس سے محروم ہو چکا تھا، خاص طور پر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز نے یہ قضیہ سامنے آنے کے بعد جس اعتماد کے ساتھ سرگودھا میں عوام سے خطاب کیا ہے وہ غیر معمولی ہے۔

اس تبدیلی اور اس بیانیے کو سمجھنے کے لیے سینیٹر عرفان صدیقی کے اس بیان پر توجہ دینی ہو گی جس میں صرف ایک جملے میں جہان معنی آباد کر دیا گیا ہے۔سینیٹر عرفان صدیقی کو صاحب طرز نثر نگار تو ان کے مخالفین بھی تسلیم کرتے ہیں۔ ان کے سیاسی تجزیوں کی دھوم بھی ایک زمانے سے ہے لیکن سینیٹ کا رکن منتخب ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ ہمارا پارلیمان اب تک کس چنگاری سے محروم رہا ہے، یہ اب سمجھ میں آرہا ہے۔طویل عرصے تک پارلیمانی رپورٹنگ کے دوران بے شمار ارکان پارلیمان کے انداز کار کو دیکھنے اور سمجھنے کے مواقع ملے۔

ان میں اپنے جوش و جذبے کے ساتھ ایوان کو اپنے ساتھ بہا کے جانے والے بھی تھے اور شعر و ادب کے گہرے مطالعے کے باوصف کڑوی سے کڑوی بات ہنستے ہنستے کہہ جانے والے بھی لیکن عرفان صدیقی ان سب سے مختلف ہیں۔ ان کا شمار نہ غیر معمولی سیاسی دباو میں آکر جذبات کی رو میں بہہ جانے والوں میں ہوتا ہے اور ان نہ پارلیمنٹیرینز میں جن کا کہنا نہ کہنا برابر ہوتا ہے۔ عرفان صدیقی نے اس منظر نامے میں جدا شناخت بنائی ہے۔

حکمرانوں کے گرد شکنجہ تیار’ پارلیمنٹ کا ممبر بننے کیلئے سخت شرائط سامنے آگئیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button