پاکستان

عافیہ صدیقی پاکستان کے آئین و قانون کی بے بسی کی علامت بن گئیں

ہم جیسے کمزور لوگوں نے جب بھی عافیہ صدیقی یا احمد ربانی کے لئے آواز اٹھائی تو ہمیں دہشت گردوں کا ہمدرد قرار دے دیا گیا

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان کے بردہ فروش حکمران جب اگلے جہان کو سدھارتے ہیں تو ان کے بیرون ملک بینک اکائونٹوں میں کروڑوں ڈالر موجود ہوتے ہیں لیکن پاکستان کی حکومت اس بردہ فروشی کے باوجود ایک ایک ڈالر کی محتاج ہے۔

نائن الیون کے بعد قومی مفاد کے نام پر پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں فرنٹ لائن سٹیٹ بنایا گیا لیکن ہمارے حکمران نہ تو پاکستان کی معیشت بچاسکے نہ دہشت گردی سے ہمیں نجات دلا سکے۔ اس عالمی کھیل میں عافیہ صدیقی پاکستان کے آئین و قانون کی بے بسی کا استعارہ بن گئی اور کسی آئین پسند جج کو احمد ربانی جیسے مظلوم پاکستانیوں کی امریکہ کو فروخت کا ازخود نوٹس لینے کی ہمت نہ ہوئی۔ ہم جیسے کمزور لوگوں نے جب بھی عافیہ صدیقی یا احمد ربانی کے لئے آواز اٹھائی تو ہمیں دہشت گردوں کا ہمدرد قرار دے دیا گیا۔

مریم نواز کی گھن گرج کی وجہ کون ،عرفان صدیقی نے کون سے جھنڈے گاڑے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button