پاکستان

حکمرانوں کے گرد شکنجہ تیار’ پارلیمنٹ کا ممبر بننے کیلئے سخت شرائط سامنے آگئیں

آئینی شقوں کی خلاف ورزی پر کبھی کسی نے یہ نہیں کہا کہ ان تمام افراد اور اداروں کے خلاف آرٹیکل 6 لگایا جائے

لاہور(کھوج نیوز) حکمرانوں کے گرد شکنجہ تیار پارلیمنٹ کا ممبر بننے کیلئے بڑی سخت شرائط عائد کی گئی ہیں۔ ان شرائط کا مقصد یہ ہے کہ ہم میں سے بہترین لوگ ہی ایم این اے، ایم پی اے اور سینیٹر بن کر ملک و قوم کے مستقبل کا فیصلہ کریں۔ چونکہ انہی ممبران پارلیمنٹ سے ہمارے وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور وزیر منتخب ہوتے ہیں تو آئین آرٹیکل 62-63 کے ذریعے اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ ہمارا حکمران طبقہ، ہمارے پالیسی میکرز ایماندار ہوں، سچے ہوں، بہترین کردار کے مالک ہوں، باعمل مسلمان ہوں،بڑے گناہوں اور برائیوں کی وجہ سے نہ جانے جاتے ہوں، اسلام کے بارے میں کافی علم رکھتے ہوں وغیرہ وغیرہ۔

افسوس کہ آئین کی ان شکوں پر عمل نہیں ہوتا جس کی وجہ سے ہر قسم کے لوگ پارلیمنٹ میں آجاتے ہیں اور ہم پر حکمراں بن کر مسلط ہو جاتے ہیں۔ ان آئینی شقوں کی خلاف ورزی پر کبھی کسی نے یہ نہیں کہا کہ ان تمام افراد اور اداروں کے خلاف آرٹیکل 6 لگایا جائے جو ان آئینی شقوں پر عملدرآمد کرنے میں دلچسپی نہیں لیتے۔اس سلسلے میں سب سے اہم ذمہ داری الیکشن کمیشن اور عدلیہ کی ہے جن کو آئین کی ان شقوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانا چاہئے۔ اگر ان شقوں پر عمل ہو تو چاہے کوئی بھی سیاسی جماعت ہو، کوئی بھی اقتدار میں آجائے ہمارے ممبران پارلیمنٹ اور حکمراں صرف اور صرف اچھے کردار کے مالک، سچے ، ایماندار اور باعمل مسلمان ہی ہوسکتے ہیں۔

آرٹیکل 62.63کی کھلم کھلا خلاف ورزی ‘ججوں کے ہاتھوں آئین کو خطرہ لاحق

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button