حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی مشکلات ،کون کون ذمہ دار ،کس کس کی مخالفت
آئینی انحراف میں ساری پارٹیاں شامل ہیں۔ مگر ذمہ دار صرف شریف خاندان کو ٹھہرایا جارہا ہے
اسلام آباد(کھوج نیوز) حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) اپنے لئے مشکلات پیدا کررہی ہے۔ آئینی انحراف میں ساری پارٹیاں شامل ہیں۔ مگر ذمہ دار صرف شریف خاندان کو ٹھہرایا جارہا ہے۔ ان کیلئے پنجاب میں اپنی مقبولیت بحال کرنا سب سے مشکل ہوگا۔ وہ اپنے آپ کو اب بھی 80اور 90کی دہائیوں میں خیال کررہے ہیں۔ یہ اکیسویں صدی کی تیسری دہائی ہے۔ طاقت کے مراکز تبدیل ہورہے ہیں۔ مقابلہ صرف حکمران جماعت اور اپوزیشن میں نہیں ہے۔
حکمرانوں کو قدیم قوتوں۔ پولیس۔ رینجرز ۔ بیورو کریسی اور ریاستی بازوئوں کی مدد میسر آرہی ہوگی۔ لیکن وہ عدلیہ کے ہاتھوں کمزور پڑ رہی ہے۔ رائے عامہ کی حمایت سے وہ محروم ہورہے ہیں۔ سوشل میڈیا اور خاص طور پر موبائل فون بڑی طاقت بن رہا ہے جو یکسر آزاد ہے۔ بڑے بڑے ملکوں میں سوشل میڈیا انتہائی طاقت ورمقتدر مافیائوں کو شکست دے چکا ہے۔اس پر تحقیق اور تصدیق سے کتابیں لکھی جاچکی ہیں کہ سوشل میڈیا نے بادشاہوں اور فوجی حکمرانوں کیلئے مشکلات کھڑی کردی ہیں۔
پی ڈی ایم اتحاد الیکشن سےفرار،عمران خان سردھڑ کی بازی لگانےکےلئےتیار