پاکستان

پی ڈی ایم اتحاد الیکشن سےفرار،عمران خان سردھڑ کی بازی لگانےکےلئےتیار

الیکشن کمیشن، صدرِ پاکستان اور سپریم کورٹ مختلف سمتوں میں گامزن ہیں

اسلام آباد(کھوج ) الیکشن کمیشن، صدرِ پاکستان اور سپریم کورٹ مختلف سمتوں میں گامزن ہیں۔ پی ڈی ایم اتحاد الیکشن سے دور بھاگ رہا ہے، عمران خان الیکشن کیلئے سر دھڑ کی بازی لگانے کیلئے تیار ۔ دو معصوم سے سوال ہیں ، ایک سوال خان سے اور دوسرا پی ڈی ایم سے:عمران خان ! جب آئینی طریقے سے آپ سے حکومت چھینی گئی، اور آپ کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے غیر آئینی طور پر تحریک عدم اعتماد پر ووٹ کرانے کیلئے جی بھر کر حیل و حجت سے کام لیا،

چلئے چھوڑئیے دراصل جن کے سبب آپ کی حکومت قائم ہوئی تھی، اسی باپ، ایم کیو ایم، اور آپ کے چند اپنے کرم فرماوں نے بھی منہ موڑ لیا تو حکومت گئی، سوال یہ ہے کہ وہ جو پونے چار سال آپ انتہائی ناکام حکمراںرہے، ایک وعدہ نہ پورا کر سکے ، ہر چیز پر یو ٹرن لئے، حتی کہ اقتدار کا کھونا پہلے امریکہ پر ڈالا بعد میں جنرل باجوہ پر اور جانے آگے جاکر کس پر ڈالیں،

پھر دورانِ حکومت کم و بیش چار وزرائے خزانہ بدلے ، اسد عمر کابینہ کا سب سے ناکام شخص تھا ، تو اب آپ نے کون سا کورس کرلیا، کیا سیکھ لیا کہ آپ جس حکومت کے حصول کیلئے ہلکان ہوئے جارہے ہیں، اسے پانے کے بعد کامیاب ہو جائیں گے؟

راکھی ساونت ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرا کر خبروں کی زینت بن گئیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button