میاں نوازشریف واپس آتے ہیں تو انھیں شکست کون دے گا؟اسٹیبلشمنٹ کیا کرے گی؟
آج فیصل واوڈا عمران خان سے دور ہیں جیسے مفتاح اسماعیل اورشاہد خاقان عباسی شہباز شریف سے دور اور مصطفے نواز کھوکھر بلاول بھٹو سے، اس میں بھی نشانیاں ہیں
اسلام آباد(کھوج نیوز)میاں نوازشریف واپس آتے ہیں تو وہ ناقابلِ تسخیر ہو سکتے ہیں مگر یہ امر کچھ لوگوں کیلئے ناقابلِ برداشت ہے۔ عمران خان واپس آتے ہیں تو وہ باڈی لائن سیریز کھیلیں گے۔ باڈی لائن سیریز 1932/33 کے اس دورے کو کہا گیا جس میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کا دورہ کیا۔ انگلینڈ ٹیم کو یقین ہوگیا کہ آسٹریلین بلے بازوں کو ڈھیر کرنا ممکن نہیں۔ یہ وہ زمانہ تھا جب باونسر پر پابندی تھی نہ اس پر لِمٹ۔ گویا اس فاسٹ لیگ تھیوری باولنگ سے لیجنڈ بیٹسمین ڈان بریڈ مین کو قابو کرنا تھا۔
عمران خان عصرِ حاضر کی سیاست کے بریڈ مین نواز شریف کو باڈی لائن سے ہراساں کرے گا، اور اس سے قبل یہی ہوا، عمران خان تمام مخالف سیاست دانوں کی باڈی، کردار اور شہرت پر فاسٹ لیگ تھیوری کا استعمال کر کے یہاں تک پہنچا، اور یہی سیریز اس نے اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بھی شروع کردی، سو یہاں آکر معاملہ بگڑ گیا ورنہ سب کچھ ٹھیک جا رہا تھا۔ شاید کچھ لوگوں کو یاد ہو کہ فیصل واوڈا نے پانچ ہزار پھانسیوں کی بھی ایک بات کی تھی۔ وہ کس کی لائن تھی ؟کہتے ہیں پانچ ہزار بندوں کو پھانسی والی بات فیصل واوڈا نے ایک اعلی سطحی اجلاس میں سنی تھی اور ایک ٹاک شو میں زبان پر لے آئے !
یہ بھی یاد رہے کہ آج فیصل واوڈا عمران خان سے دور ہیں جیسے مفتاح اسماعیل اورشاہد خاقان عباسی شہباز شریف سے دور اور مصطفے نواز کھوکھر بلاول بھٹو سے، اس میں بھی نشانیاں ہیں سیاست کے نباضوں کیلئے! اور آپشن بدلتے دیر بھی کتنی لگتی ہے جب الیکٹ ایبلز کو کسی کو اشاروں پر نچانا ہو ؟
پی ڈی ایم اتحاد الیکشن سےفرار،عمران خان سردھڑ کی بازی لگانےکےلئےتیار