قومی حکومت کا منصوبہ نوازشریف ،زرداری اور عمران خان راضی ہوں گے یا نہیں؟
میاں نوازشریف کوئی رسک نہیں لے سکتے۔ گویا رسک نہیں لے سکتے تو پنجاب بھی نہیں ملے گا۔
اسلام آباد(کھوج نیوز )مقتدر کی خواہش ہوگی کہ کسی قومی حکومت کو منظر عام پر لایا جائے لیکن اس پر آصف زرداری ، میاں نوازشریف اور عمران خان میں سے کوئی ایک بھی راضی نہیں ہوگا۔ لیکن اس بات کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا کہ اگر میاں نواز شریف پاکستان تشریف نہیں لاتے تومسلم لیگ نواز کیلئے پنجاب واپس لینا مشکل ہو جائے گا۔
سندھ اور کے پی کے نتائج وہی پرانے ہوں گے، بلوچستان سے کسی قاسم سوری اور زبیدہ جلال کا واپس آنا ممکن نہیں۔ جو لوگ یہ سوچتے ہیں اور گہرے انداز میں سوچتے ہیں کہ آخر میاں نوازشریف واپس کیوں نہیں آ رہے انہیں یہ معلوم ہے کہ میاں نوازشریف نے دو دفعہ رخت سفر باندھ لیا تھا لیکن آگے سے راستہ ہموار نہیں ملا۔ میاں نوازشریف کوئی رسک نہیں لے سکتے۔ گویا رسک نہیں لے سکتے تو پنجاب بھی نہیں ملے گا۔ محسوس یہ ہو رہا ہے کہ میاں نوازشریف فی الحال آپشن نہیں۔
باقی بچنے والے آپشنز عمران خان، شہباز شریف، مریم نواز اور بلاول بھٹوزرداری ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے ہنوز دلی دور است جب کہ مریم نواز اور نواز شریف ایک ہی بات ہے۔ درج بالا سب آپشنز اور سارے معاملات کو دیکھا جائے تو کبھی کبھی یوں لگتا ہیکہ ایک یا ایک سے زائد پارٹیوں یا اتحادوں کو متشکل کیا جائے گا۔
زرداری ،نوازشریف اورمولانا فضل الرحمٰن کےپاس آپشن ختم ہو چکے؟چونکا دینےوالا سوال