پاکستان

خواتیں کی عصمت دری ،نبیل گبول کو بیان دینا مہنگا پڑ گیا’ بختاور بھی بول پڑیں

نبیل گبول کا بیان صرف ان سے تعلق رکھتا ہے، یہ بیان ہماری پارٹی کی نمائندگی نہیں کرتا، ہم بالکل واضح طور پر خواتین کے حقوق اور تحفظ کے لیے کھڑے ہیں

کراچی (کھوج نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کی جانب سے حساس موضوع پر دیے گئے نامناسب بیان پر معروف شخصیات سیخ پا نظر آ رہی ہیں۔ نبیل گبول نے ایک پوڈ کاسٹ کے دوران عصمت دری جیسے حساس موضوع پر انتہائی غیر ذمہ درانہ انداز میں بات کی ہے جس پر ٹوئٹرصارفین سمیت معروف شخصیات کی جانب سے غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

نبیل گبول کے بیان پر سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی اور وفاقی وزیر برائے خارجہ امور بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو نے بھی پی پی پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے۔بختاور بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ نبیل گبول کا (قابل نفرت)بیان صرف ان سے تعلق رکھتا ہے، یہ بیان ہماری پارٹی کی نمائندگی نہیں کرتا، ہم بالکل واضح طور پر خواتین کے حقوق اور تحفظ کے لیے کھڑے ہیں، بدگمانی کی ہمارے مذہب اور جماعت میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

پریانکا چوپڑا کے ساتھ ”زیادتی ”کا انکشاف’ بھارتی انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button