پاکستان

الیکشن کروانے کے نتائج کیا نکلیں گے ؟ہوش اڑا دینے والے حقائق منظرعام پر

شنید ہے کہ بہت جلد ایسے لوگوں کو نکیل ڈالی جائے گی جو اداروں کو کمزور کرنے اور ملک میں فساد پھیلانے کی کوششوں میں مصروف ہیں

اسلام آباد( کھوج نیوز) الیکشن ملک کے لئے بے مقصد بلکہ نقصان دہ ہوگا لیکن اس گردان کے پیچھے جو لوگ ہیں وہ اس کو ذاتی مقاصد کے حصول کے لئے بامقصد اور فائدہ مند سمجھتے ہیں۔

شنید ہے کہ بہت جلد ایسے لوگوں کو نکیل ڈالی جائے گی جو اداروں کو کمزور کرنے اور ملک میں فساد پھیلانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ آج کل ایک پروپیگنڈہ یہ بھی جاری ہے کہ پاکستان نے اسرائیل کے ساتھ تجارت کا آغاز کردیا ہے اور کچھ اشیا اسرائیل کی مارکیٹ میں پہنچ چکی ہیں جو پاکستان سے برآمد کی گئی ہیں۔ اس جھوٹ کے موجد کو یہ تک معلوم نہیں کہ کسی بھی ملک سے تجارت کیلئے ضروری ہے کہ اس ملک کو ایک قانونی اور خود مختار ریاست کے طور پر تسلیم کیا گیا ہو۔

حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ نہ تو پاکستان اسرائیل کو قانونی اور خود مختار ریاست تسلیم کرتا ہے نہ اس بارے میں کوئی بات چیت ہوئی ہے۔ پھر اسرائیل کے ساتھ تجارت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوسکتا۔یہ ایک یہودی ہے جس کانام میشل خلد(فیصل خالد)ہے جو پاکستان میں رہتا ہے۔ اس کو اسرائیلی پاسپورٹ خصوصی طور پرجاری کیا گیاتھا۔ اور پاکستان کی طرف سے اسرائیل کے لئے جاری کیا گیا یہ واحد پاسپورٹ ہے۔ سمجھنے والے سمجھ گئے ہوں گے۔ اس نے عرب ملک سے پاکستان سے کھانے پینے کی بعض اشیا لے کر اسرائیل بھیجیں۔اس حرکت کا مقصد بھی بہت واضح اور ایک منصوبے کا حصہ تھا، جواب عیاں ہوگیا ہے۔

خواتیں کی عصمت دری ،نبیل گبول کو بیان دینا مہنگا پڑ گیا’ بختاور بھی بول پڑیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button