پاکستان

ملک کو معاشی اور سیاسی بحران میں کس پارٹی نے مبتلا کیا ؟سچ قوم کے سامنے آگیا

پی ٹی آئی جماعت کے بعض قائدین خود اقرار کرچکے ہیں اور اب تک کررہے ہیں کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا

اسلام آباد(کھوج نیوز )ایک سیاسی جماعت پی ٹی آئی نے ملک کو معاشی اور سیاسی عدم استحکام سے دوچار کیا ہے، جو ہر حال میں اپنے خلاف قائم مقدمات سے جان چھڑا نااور مسند اقتدار پر ایک بارپھر براجمان ہوناچاہتی ہے اور اس کے لئے ملک وقوم کوئی بھی قیمت ادا کرے اس جماعت کو کوئی پروا نہیں ۔

پاکستان تحریک انصاف کی جماعت پہلے کیسے اقتدار حاصل کرسکی تھی یہ ایک الگ بحث ہے تاہم اس وقت جن لوگوں نے اس کاساتھ دیا تھا وہ بھی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔ لیکن اب بھی شاید کچھ لوگ ایسے موجود ہیں جو اس صورتحال کو مزید آگے بڑھانے کے لئے کوشاں اور مدد گار ہیں۔ نہ کسی کو ملک کی فکر ہے نہ قوم کی۔ ہر کوئی اپنا سوچ رہا ہے۔ اس جماعت کے بعض قائدین خود اقرار کرچکے ہیں اور اب تک کررہے ہیں کہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آسکتا۔ لیکن کوئی بھی ان بیانات پر توجہ دیتا ہے نہ ان بیانات پر کوئی نوٹس لے کر قانونی کارروائی کرنے والا ہے۔ حالانکہ یہ بیانات خود چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ موجودہ صورتحال کا ذمہ دار کون ہے؟

الیکشن کروانے کے نتائج کیا نکلیں گے ؟ہوش اڑا دینے والے حقائق منظرعام پر

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button