شوبز

پریانکا چوپڑا کے ساتھ ”زیادتی ”کا انکشاف’ بھارتی انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا

آج میں اس مقام پر پہنچ چکی ہوں جہاں سے واضح طور پر اور باآسانی اس بارے میں بات کرسکتی ہوں، اپنے جذبات کا کھل کے اظہار کرسکتی ہوں

بالی ووڈ (کھوج نیوز) بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ بھارت میں میرے ساتھ زیادتی ہو ئی لیکن میں اب ماضی کو بھلا کر آگے بڑھ رہی ہوں گیا۔بھارتی اداکارہ سے پوچھا گیا کہ انہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری میں کام کے حوالے سے تجربات سے متعلق اب لب کشائی کیوں کی جب کہ وہ انڈسٹری چھوڑ چکی ہیں؟

پریانکا چوپڑا نے میزبان کے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ آج میں اپنی زندگی میں ایک بہتر جگہ پر ہوں اور اس مقام پر پہنچ چکی ہوں جہاں سے واضح طور پر اور باآسانی اس بارے میں بات کرسکتی ہوں، اپنے جذبات کا کھل کے اظہار کرسکتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ پوڈکاسٹ کے دوران مجھ سے میری زندگی اور کیرئیر کے حوالے سے پوچھا گیا تھا کہ میں آج جس مقام پر ہوں وہاں تک کیسے پہنچی اور اس میں مجھے کیا مشکلات پیش آئیں، تو میں نے اس وقت سے آغاز کیا جب میں 10 برس کی تھی، پھر 20، 30 اور پھر 40 برس کی ہونے تک اپنی زندگی کے مختلف واقعات اور تجربات کا تذکرہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ تاہم میرے ساتھ جو کچھ ہوا اسے معاف کرکے اپنی زندگی میں بہت آگے بڑھ چکی ہوں۔

ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دینے کی مخالفت کس جج نے کی ؟کڑواسچ سامنے آگیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button