پاکستان

وزارت کےمزے،اعظم سواتی کی ڈارمےبازی،نقیب اللہ محسودکیس گلےپڑگیا

عمران خان اور ثاقب نثار میں ایک اور قدر مشترک یہ بھی ہے کہ دونوں بڑے اعتماد سے ایسے انداز میں جھوٹ بولتے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) اعظم سواتی آخری وقت تک وزارت کے مزے لوٹتے رہے۔ اسی طرح انہوں نے نقیب اللہ محسود کے معاملے میں عمران خان کی طرح بڑی ڈرامہ بازی کی۔ سوموٹو لے کر ہر طرف سے داد شجاعت وصول کی۔ نقیب اللہ محسود مرحوم کے مرحوم والد کے ساتھ انہوں نے بھری عدالت میں ایسے وعدے کئے کہ سماعت کے بعد ان کی خوشی دیدنی تھی لیکن اس معاملے میں بھی وہ ڈرامہ باز ثابت ہوئے اور آج تک نقیب اللہ محسود کے قاتلوں کو سزا نہیں ہوئی۔

عمران خان اور ثاقب نثار میں ایک اور قدر مشترک یہ بھی ہے کہ دونوں بڑے اعتماد سے ایسے انداز میں جھوٹ بولتے ہیں کہ مخاطب پکار اٹھتا ہے کہ سچ ہے تو بس یہی ہے۔ ثاقب نثار کی عمران خان کی تقلید ملاحظہ کیجئے کہ ایک ہی دن (پیر) ڈان نیوز کے اینکر عادل شاہزیب کو بتایا کہ ان کا عمران خان سے کوئی رابطہ نہیں لیکن اسی روز سما ٹی وی کے مایہ ناز رپورٹر زاہد گشکوری کو بتایا کہ عمران خان سے دو ہفتے قبل بات ہوئی تھی اور انہوں نے مجھ سے عدالتی فیصلوں میں مدد طلب کی تھی۔

ثاقب نثار عدلیہ کےعمران خان،دونمبری میں کپتان پر بازی لےگئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button