پاکستان

کیا عمران خان واقعی بہادر ہیں یا رنگ بازی کرتے ہیں؟حقیقت کھل گئی

ثاقب نثار صاحب بھی عمران خان صاحب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کہتے ہیں کہ ان کی انکشافات پر مبنی کتاب ان کی وفات (اللہ انہیں لمبی زندگی دے) کے بعد شائع ہوگی

اسلام آباد(کھوج نیوز)کیا عمران خان واقعی بہادر ہیں یا رنگ بازی کرتے ہیں ؟حقیقت کھل گئی،رپورٹ کے مطابق عمران خان نے اپنے آپ کو بہت بہادر مشہور کر رکھا ہے لیکن عملا ایسا نہیں۔ بہادر انسان کی نشانی یہ ہے کہ وہ بروقت اور منہ پر سچ بیان کرتا ہے۔ عمران خان کہتے ہیں کہ جن لوگوں نے میرے خلاف سازش کی ہے یا میرے قتل کا منصوبہ بنایا ہے وہ ویڈیوز میں نے مختلف جگہوں پر رکھی ہیں اور اگر کچھ ہوا تو وہ سامنے لائی جائیں گی۔

حالانکہ اگر ان کے پاس کوئی ثبوت ہے یا ایسا راز ہے تو انہیں جرات کا مظاہرہ کرکے اب سامنے لانا چاہئے تاکہ قوم کو حقائق کا پتہ چلے۔ خدانخواستہ کچھ ہوجانے کے بعد ان کا کیا فائدہ ہوگا۔ اسی طرح ثاقب نثار صاحب بھی عمران خان صاحب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کہتے ہیں کہ ان کی انکشافات پر مبنی کتاب ان کی وفات (اللہ انہیں لمبی زندگی دے) کے بعد شائع ہوگی۔

سوال یہ ہے کہ پھر فائدہ کیا ہوگا؟ ہمت ہے تو اب ٹی وی پر بیٹھ کر سچ بولیں تاکہ دوسرا فریق بھی جواب دے سکے اور پتہ چل سکے کہ کون کتنے پانی میں ہے؟ عمران خان اور ثاقب نثار کی ایک اور عادت بھی مشترک ہے ۔ وہ یہ کہ دونوں کبھی یہ گمان نہیں کرتے کہ کوئی فرد اپنے نظریے یا اصول کی خاطر بھی کسی کی حمایت یا مخالفت کرسکتا ہے۔

وزارت کےمزے،اعظم سواتی کی ڈارمےبازی،نقیب اللہ محسودکیس گلےپڑگیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button