پاکستان

سابق وزیراعظم نوازشریف نےلندن پراپرٹیزکی منی ٹریل منتخب ایوان میں کیوں پیش کی؟

میاں صاحب کے منجھے وکیل خواجہ حارث نے بے بسی سے جواب دیا تھا جناب وہ تو سیاسی بیان تھا

لاہور(کھوج نیوز) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے اس بیان صفائی سے زیادہ نہیں جس میں انہوں نے لندن پراپرٹی کا منی ٹریل منتخب ایوان میں بڑے اعتماد سے پیش کیا تھا لیکن جب عدالت میں اس پر سوال کئے گئے تو میاں صاحب کے منجھے وکیل خواجہ حارث نے بے بسی سے جواب دیا تھا جناب وہ تو سیاسی بیان تھا گویا جلسہ عام کے روایتی ابلاغ سے زیادہ اس کی کوئی حیثیت نہیں تھی ،

جو پریشانی اور دبائو میں تیسری مرتبہ کے وزیر اعظم نے اسمبلی میں قوم کے سامنے بیان صفائی کے طور پر دیا تھا اسی سے ساری حقیقت قوم کے لئے تو کھل گئی تھی لیکن گزشتہ روز اسمبلی میں سپریم کورٹ مخالف قرارداد شرانگیز اور معتبر ریاستی ادارے پر اولاگرکی حملہ ہے جو کابینہ، ایوان اور سب سے بڑھ کر وزیر اعظم کیلئے پرخطر ہے۔ یہ بھی منجھے اور اندر کے اپنے بیدار و ہوشیار نامور ماہرین آئین و قانون کا انتباہ ہے۔

شہبازشریف کےوزیراعظم بنتےہی مہنگائی میں اضافہ کیوں اورکیسےہوا؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button