پاکستان

عوام کی مہنگائی سےلڑائی،سیاستدانوں کی قتدار کے لئےرسہ کشی ،مستقبل پر سوالیہ نشان

غور فرمایئے! سعودی عرب اور ایران اپنی لڑائی ختم کر رہے ہیں اور ہم ابھی تک انہی پرانی لڑائیوں میں الجھے ہوئے ہیں جو اس خطے میں امریکہ نے شروع کی تھیں۔

اسلام آباد(کھوج نیوز)رمضان کے مبارک مہینے میں پاکستانیوں کے ارد گرد گھمسان کا رن ہے۔ عوام مہنگائی سے لڑ رہے ہیں، سیاستدان ایک ایسے اقتدار کی لڑائی میں مصروف ہیں جس میں اختیار کسی اور کے پاس ہوتا ہے۔ اور تو اور جج صاحبان بھی لنگوٹ کس کر ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ چکے ہیں اور سب سے زیادہ تشویش والی خبر یہ ہے کہ نیشنل سیکورٹی کمیٹی کے حالیہ اجلاس کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ازسر نو ایک نیا آپریشن منظم کیا جائے گا۔

غور فرمایئے! سعودی عرب اور ایران اپنی لڑائی ختم کر رہے ہیں اور ہم ابھی تک انہی پرانی لڑائیوں میں الجھے ہوئے ہیں جو اس خطے میں امریکہ نے شروع کی تھیں۔ امریکہ اس خطے سے واپس جا چکا ہے لیکن ہم ابھی تک ان لڑائیوں میں اپنے وسائل اور جانیں قربان کر رہے ہیں جو امریکہ کی وجہ سے شروع ہوئیں۔ان لڑائیوں میں الجھے رہنا بطور ریاست بہت بڑی ناکامی ہے اور اس ناکامی کی وجہ صرف سیاستدان نہیں بلکہ تمام اہل اختیار اور اہل فکر و دانش بھی ہیں۔ آج ہم جس سیاسی انتشار اور افراتفری کا شکار ہیں اس کی اصل وجہ فکری انحطاط ہے۔ اہل سیاست سے لے کر اہل فکر تک پوری قوم اندھی محبت اور اندھی نفرت کا شکار ہے۔

رام چرن اور ان کی اہلیہ اپسنا کو جان کا خطرہ؟ اچانک منظر عام سے غائب

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button