پاکستان

پارٹی کی تنظیم سازی، احسن اقبال کو ذمہ داری سونپنے پر ن لیگ دو حصوں میں تقسیم

سوشل میڈیا کو باقاعدہ پارٹی کا ونگ بنانے کا ٹاسک احسن اقبال کے سپرد، مریم نواز کی سوشل میڈیا کو باقاعدہ پارٹی کا ونگ بنانے پر کام تیز کرنیکی ہدایت

اسلام آباد( کھوج نیوز، آن لائن ) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پارٹی کی تنظیم سازی، پارٹی آئین میں ترمیم اور سوشل میڈیا ونگ کو باقاعدہ پارٹی کا ونگ بنانے کا ٹاسک سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال کو سونپ دیا۔ مسلم لیگ ن نے تنظیم سازی میں اہم تبدیلیوں اور پارٹی آئین میں ترامیم ،سوشل میڈیا ونگ کو پارٹی آئین میں باقاعدہ شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے سوشل میڈیا کو باقاعدہ پارٹی کا ونگ بنانے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے ، سوشل میڈیا ونگ کو پارٹی آئین میں ترمیم کرکے شامل کیا جائے گا،چیف آرگنائزر مریم نواز نے سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال کو ٹاسک سونپ دیا ہے اور احسن اقبال کوسوشل میڈیا ٹیم کے ہیڈز کی ذمہ داریاں تفویض کر دی ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے مسلم لیگ ن کے اسٹوڈنٹ ونگ کو بھی ری لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،آئین میں مجوزہ ترامیم پارٹی کے جنرل کونسل اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کی جائیں گی۔

آئی ایم ایف کی ایک اور کڑی شرط سامنے آگئی، اتحادی حکومت سر پکڑ کر بیٹھ گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button