پاکستان

پرویز الٰہی کی گرفتاری کا معاملہ، عدالت نے اینٹی کرپشن کو گرفتاری سے روک دیا

میرے خلاف اینٹی کرپشن نے جھوٹا مقدمہ دائر کیا جس پر ضمانت کیلئے حاضر ہوا ہوں: چودھری پرویزالٰہی ' سینئر وکیل امجد پرویز عدالت میں پیش ہوئے

لاہور (کورٹ رپورٹر، آن لائن) مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی و دیگر کے خلاف اینٹی کرپشن نے ایک نیا مقدمہ درج کیا جس پر چودھری پرویزالٰہی نے علی رضا سپیشل جج اینٹی کرپشن کے روبرو پیش ہو کر ضمانت کی درخواست کی اور اس پرچے کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی طرف سے سینئر وکیل امجد پرویز پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کے روبرو درخواست کی کہ میرے موکل کے خلاف اینٹی کرپشن نے جھوٹا مقدمہ دائر کیا ہے جس پر جج علی رضا نے چودھری پرویزالٰہی کی ضمانت 27 اپریل تک منظور کرتے ہوئے گرفتاری سے روک دیا اور ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے اور چودھری پرویزالٰہی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا۔ اس موقع پر سینئر وکلاء صفدر حیات بوسال ، چودھری عاصم چیمہ، نادر دوگل، حبیب بلوچ اور دیگر وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی۔

پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کب شروع ہوگا؟ پتا چل گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button