سوشل ایشوز

پانی کی شدید قلت ،کراچی کمپنی ڈی ٹائپ کے مکین سراپا احتجاج

پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں،مبارک مہینہ میں گزشتہ چار پانچ دن سے کربلا کا سماں ہے ،شہری

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، آن لائن) گرمی کے آغاز کے ساتھ ہی اسلام آباد کے معروف کاروباری مرکز جی نائن میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی،شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔

تفصیلات کے مطابق گرمیاں شروع ہوتے ہی اسلام آباد میں پانی کی قلّت پیدا ہو گئی ہے۔ اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن کے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ عوام اپنی مدد آپ کے تحت لگائے گئے ہینڈ پمپس سے پینے کا پانی بھرنے پر مجبور ہیں۔اگر پانی کا مسئلہ فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو شہری احتجاج پر مجبوری ہونگے۔

شہریوں نے کہاکہ کراچی کمپنی میں ڈی ٹائپ کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں جبکہ دوسری جانب انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی،اس مبارک مہینہ میں گزشتہ چار پانچ دن سے کربلا کا سماں ہے۔

پرویز الٰہی کی گرفتاری کا معاملہ، عدالت نے اینٹی کرپشن کو گرفتاری سے روک دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button