پاکستان

کے الیکٹرک نے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گراد یا، فی یونٹ میں اضافہ

نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 58پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا جبکہ کے الیکٹرک نے 1 روپے 66 پیسے بڑھانے کی درخواست کی تھی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی، آن لائن)نیپرا نے کے الیکٹرک کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ برائے فروری 2023 فروری جاری کر دیئے ہیں اورکے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 58 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی جبکہ اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیاگیا ہے۔

کے الیکٹرک نے1 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی،اتھارٹی نے 30 مارچ2023 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی،نیپرا کے مطابق اس سے قبل جنوری کا ایف سی اے صارفین سے 1 روپے 71 پیسے چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف 1 ماہ کے لئے تھا ،فروری کا ایف سی اے جنوری کی نسبت 1 روپے 13 پیسے کے الیکٹرک کے صارفین سے کم چارج کیا جائے گا، اس کا اطلاق صرف اپریل کے ماہ کے بلوں پر ہوگا، اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا،نیپرا صارفین پر ہوگا۔

پانی کی شدید قلت ،کراچی کمپنی ڈی ٹائپ کے مکین سراپا احتجاج

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button