کھیل

پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کب شروع ہوگا؟ پتا چل گیا

پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے کھلاڑیوں میں زیادہ سے زیادہ سپورٹس کا جذبہ پیدا ہوگا' نگران وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد انعامی رقم اور شیڈول کا اعلان کیا جائیگا،وہاب ریاض

لاہور (سپورٹس رپورٹر، آن لائن) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے حوالے سے مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کی زیر صدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب شاہد زمان، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل،ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن،ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر ودیگر افسران بھی شریک تھے۔

ڈائریکٹر جنر ل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر جلدپنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا جائے گا ،پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کھیلوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا،پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اولمپک ڈریم کے ہیش ٹیگ کے زیر اہتمام منعقد ہوگا ،نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کی منظوری کے بعد انعامی رقم اور شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب شاہد زمان نے کہا ہے کہ تحصیل کی سطح سے ٹیلنٹ ہنٹ کرنے سے سپورٹس میں بہتری آئیگی، سکولز سپورٹس سے کھلاڑیوں کی صلاحیتیں اجاگر ہونگی، ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ گراس روٹ لیول سے سامنے آنے والے ٹیلنٹ کو قومی و بین الاقوامی ٹائیٹلز کیلئے تیار کیا جائیگا،پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے کھلاڑیوں میں زیادہ سے زیادہ سپورٹس کا جذبہ پیدا ہوگا، پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے بھرپور تیاریاں کی جائیں گی۔

یوٹیوبرز کو خواجہ سراء کے ساتھ بدتمیزی کرنا مہنگا پڑ گیا، مقدمہ بھی درج

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button