پولیس کا زمان پارک میں آپریشن،پی ٹی آئی کے متعدد کارکن گرفتار
پولیس نے خیمے اکھاڑ دیئے اور کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی،زمان پارک اور گرد و نواح میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہو گئی
لاہور (رپورٹنگ ٹیم، آن لائن ) زمان پارک کے باہر تجاوزات کیخلاف پولیس کا آپریشن،پولیس نے سڑکوں پر لگے خیمے اکھاڑ دیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے آپریشن کے دوران کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی اور پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔
عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر گیٹ نمبر ایک پر کینٹینر ہٹانے شروع کر دئیے گئے ہیں،پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جس کے باعث اہلکار زخمی ہو گئے،زمان پارک اور گرد و نواح میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے جبکہ سندر داس روڈ سے زمان پارک آنے والے راستے بھی ٹریفک کیلئے بند کر دیے گئے ہیں۔قبل ازیں زمان پارک کے اطراف پولیس نے آپریشن کیلئے پیش قدمی شروع کی،ڈی آئی آپریشن اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن قیادت کر رہے ہیں اور آپریشن میں ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔آپریشن میں اینٹی رائیٹ فواد اور سی آئی اے اہلکار بھی شامل ہیں،پولیس کے مطابق زمان پارک عمران خان کی رہائش کے ارد گرد پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن موجود ہیں۔
لڑکیوں پر تعلیم پر پابندی، سراج الدین حقانی نے عارضی قرار دیدی