پاکستان

عمران خان کی حفاظت عدالتیں کر رہی ہیں، رانا ثناء اللہ نے بڑا دعویٰ کر دیا

عمران خان کو جب بھی گرفتار کرنے کا سوچتا ہوں انہیں عدالتوں سے ریلیف مل جاتا ہے' جو شخص مخالفین کے ساتھ بیٹھنے اور بات کو تیار نہ ہو اس کا چہرہ واضح ہو گیا ہے: رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(نیوز رپورٹر، آن لائن)وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جو شخص مخالفین کے ساتھ بیٹھنے اور بات کو تیار نہ ہو اس کا چہرہ واضح ہو گیا ہے، اتنے اشتعال کے بعد بھی پولیس نے آپریشن بغیر اسلحے کے کیا،زمان پارک میں آپریشن تقریباً مکمل ہو چکا ہے، جس حصے میں عمران خان کی اہلیہ ہیں پولیس وہاں داخل نہیں ہوئی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پولیس جب نو گو ایریا کلیئر کرانے گئی تو غیر مسلح تھی، پولیس پر پتھرائو ہوا، زمان پارک نو گو ایریا بنا ہوا تھا، پولیس نے غیر مسلح ہو کر سارے علاقے کو کلیئر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان فتنہ ہے، ملک میں فساد اور افرا تفری چاہتاہے زمان پارک میں آپریشن تقریباً مکمل ہو چکا ہے، جس حصے میں عمران خان کی اہلیہ ہیں پولیس وہاں داخل نہیں ہوئی۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آئی جی پنجاب کچھ دیر میں تمام چیزیں قوم کے سامنے رکھیں گے، وہ بتائیں گے وہاں سے کیا کچھ ملا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جو شخص مخالفین کے ساتھ بیٹھنے اور بات کو تیار نہ ہو اس کا چہرہ واضح ہو گیا ہے، اتنے اشتعال کے بعد بھی پولیس نے آج بھی یہ آپریشن بغیر اسلحے کے کیا، پولیس نے خیال رکھا ہے کہ انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ تمام مقدمات میں عمران خان اور ان کی لیڈرشپ کو نامزد کیا جائے گا، جو لوگ گرفتار ہوئے ہیں، چالان میں ان کو شامل کیا جائے گا، ایسے شخص کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کرنا چاہیے۔عمران خان کو گرفتار کرنے کا کوئی سوچ ہی رہا ہوتا ہے کہ انہیں ریلیف مل جاتا ہے۔ عمران خان عدالت میں پیش ہو رہے ہیں، ہمارا مقصد بھی انہیں پیش کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے یہ کام نہیں جو زمان پارک میں کئے گئے، وہاں کالعدم تنظیموں کے لوگ تھے، جنہوں نے مورچہ بندی کی، پولیس پر حملے کئے۔ شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر زمان پارک میں آپریشن کیا۔

پولیس کا زمان پارک میں آپریشن،پی ٹی آئی کے متعدد کارکن گرفتار

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button