پاکستان

ملک میں پھیلی نفرتوں کا خاتمہ کیسے ہوگا؟ راجہ پرویز اشرف نے بتا دیا

اقلیتوں نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، سپیکر قومی اسمبلی سے اقلیتی برادریوں سے بچوں کی ملاقات

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے ‘ آن لائن )ملک میں پھیلی نفرتوں کا خاتمہ کیسے ہوگا؟ راجہ پرویز اشرف نے بتا دیا ‘ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسے والے تمام لوگ برابر کے شہری ہیں،اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت ملک دشمن عناصر مذہب کی آڑ میں ہمارے درمیان نفرتیں پیدا کرنا چاہتے ہیں ، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ سے نفرتوں کا خاتمہ ہو گا، اقلیتوں نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

تفصیل کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی عامر جیوا کی سربراہی میں پاکستان کے چاروں صوبوں سے سکھ، عیسائی، ہندو سمیت دیگر اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے بچوں نے ملاقات کی۔اس موقع پر چائلڈ کاکس کمیٹی کی کنوینر محترمہ مہناز اکبر عزیز بھی موجود تھیں۔ مہناز اکبر عزیز نے اسپیکر قومی اسمبلی کو اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کا تعارف کروایا اور ان کے مسائل سے آگاہ کیا۔اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے بچوں نے بچوں سے متعلق چائلڈ کاکس کے قیام کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی کے اقدامات کو سراہا۔بچوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کو چاٹر آف ڈیمانڈ پیش کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے بچوں کے تاثرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے بچوں ہمارے بچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اقلیتی لفظ پر اتفاق نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں اور آئین پاکستان ملک میں بسنے والے تمام شہریوں کو برابر حقوقِ فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کے تحت پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو اپنے مذہب کے مطابق رسم و رواج منانے اور زندگی بسر کرنے کی آزادی حاصل ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کی جانب سے پیش کی جانے والی تمام ڈیمانڈ پر من و عن عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسے والے تمام لوگ برابر کے شہری ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت ملک دشمن عناصر مذہب کی آڑ میں ہمارے درمیان نفرتیں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ سے نفرتوں کا خاتمہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک خداداد ہم سب کا ہے اور اس کی ترقی اور خوشحالی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے اقلیتی برادری کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کا یقین دلایا۔

دفتر محتسب پنجاب کی سالانہ کارکردگی رپورٹ 2022 ء سامنے آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button