پاکستان

تربیلا سے متعلق واپڈا کا مؤقف، ارسا نے کھری کھری سنا دی

تربیلا ڈیم سے صرف 14سو32 فٹ تک پانی استعمال کیا جا سکتا ہے' اس وقت ایسا ممکن نہیں صوبوں کو پانی کی فراہمی نہیں روک سکتے

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین ارسا کی سربراہی میں ایڈوائزری کمیٹی کا ہنگامہ خیز اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا ،ارسا نے تربیلا سے متعلق واپڈا کا موقف مسترد کر دیا۔ اجلاس میں واپڈا،صوبوں کے آبپاشی حکام اور ارسا اتھارٹی کے ممبران نے شرکت کی ۔

ذرائع ارسا کے مطابق خریف سیزن کے لیے پانی کی دستیابی،اور تقسیم کا تخمینہ نہ لگایا جا سکا۔ واپڈا نے موقف اپنایا کہ تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کی تعمیر کے باعث پانی کی دستیابی محدود ہو گی۔ارسا تربیلا ڈیم سے 30فٹ پانی استعمال نہیں کر سکے گا۔واپڈا کا موقف ہے کہ تربیلا ڈیم سے صرف 14سو32 فٹ تک پانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس وقت ایسا ممکن نہیں صوبوں کو پانی کی فراہمی نہیں روک سکتے۔ ذرائع کے مطابق ارسا نے کہا واپڈا نے بتاے بغیر حکمت عملی تبدیل کی جس پر عمل درآمد ممکن نہیں۔ واپڈا کے نامناسب رویے سے فی الحال خریف سیزن کے لیے پانی کا تخمینہ ممکن نہیں۔ ارسا نے ہدایت کی کہ واپڈا اپنی اسٹیٹجی تبدیل کرے، صوبوں کو پانی طلب کے مطابق ملے گا۔ارسا ایڈوایزری کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلایا جاے گا۔

ملک میں پھیلی نفرتوں کا خاتمہ کیسے ہوگا؟ راجہ پرویز اشرف نے بتا دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button