وزیراعظم شہباز شریف کا ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کیلئے بڑا اعلان
وزیراعظم نے فہد ہارون کو کوششیں جاری رکھنے اور ٹاسک مکمل کرنے اور ڈیجیٹل ڈومین میں غلط معلومات کا سدباب کرنے کی ہدایت کی
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے، آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کا ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کیلئے بڑا اعلان ‘وزیر اعظم نے پاکستان کے مستقبل اور ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے معاون خصوصی برائے پبلک کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم فہد ہارون نے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پبلک کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل پاکستان کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ معاون خصوصی نے وزیر اعظم کو پبلک کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے شعبوں میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا اور ملک میں ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینے اور ای بزنسز کو وسعت دینے کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی ۔
وزیراعظم نے فہد ہارون کو کوششیں جاری رکھنے اور ٹاسک مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیر اعظم نے ڈیجیٹل ڈومین میں غلط معلومات کا سدباب کرنے کی ہدایت کی ۔فہد ہارون نے رہنمائی اور تعاون پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔فہد ہارون نے ڈیجیٹل پاکستان وڑن کے نفاذ کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرنس شہریوں کو ڈیجیٹل معیشت کے فوائد حاصل کرنے کے قابل بنانا ہے ۔ فہد ہارون نے تفویض کردہ ٹاسک کی تکمیل کے لئے اپنے مکمل عزم کا اعادہ کیا ۔
تربیلا سے متعلق واپڈا کا مؤقف، ارسا نے کھری کھری سنا دی