خود کشی سے روکنے میں راہول گاندھی کا کیا کردار تھا؟ اداکارہ دیویا سپندنا نے بتا دیا
والد کے انتقال کے بعد خودکشی کے خیالات آنے لگے تھے اس کڑے وقت میں راہول گاندھی نے میری جذباتی معاونت کی اور مجھے اس غم سے نکالا
ممبئی (آ ن لائن) کنڑ اداکار ہ دیویا سپندنا نے کہا ہے کہ خودکشی سے روکنے میں راہول گاندھی نے میری جذباتی مدد کی ۔ لوک سبھا کی سابق رکن اور اداکارہ دیویا سپندنا نے اپنے والد کی موت کے بعد خودکشی کے خیالات سے جدوجہد کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوے انکشاف کیا کہ کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے ان کی مشکل وقت میں بڑی مد د کرتے ہوے مجھے ڈیپریشن سے نکالا ۔
انہوں نے کہا میں نے اپنے والد کو کھونے کے دو ہفتے بعد پارلیمنٹ میں تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں اسوقت کسی کوجانتی تھی اور نہ ہی پارلیمانی امور کا پتہ تھا ۔ تاہم آہستہ آہستہ سب کچھ سیکھا اور اپنے غم کو بھی کام کی نذر کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ جب ان کے والد کا انتقال ہوا تو میری ایسی کیفیت ہو گئی تھی کہ خود کشی کے خیالات آنے لگے تھے ۔ اور اس کڑے وقت میں راہول گاندھی نے میری جذباتی معاونت کی اور مجھے اس غم سے نکالا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری زندگی میں سب سے بڑا اثر میری ماں ہے۔ اس کے بعد میرے والد ہیں، اور تیسرے نمبر پر ر اہول گاندھی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کیلئے بڑا اعلان