پاکستان

نئی آئل ریفائنری کا قیام، سعودی عرب کے کردار نے تھرتھرلی مچا دی

سعودی عرب کے تعاون سے 10ارب ڈالر کی آئل ریفائنری کی راہ ہموار' سرمایہ لگانے والی کمپنیوںکو 6 سال تک ٹیکس چھوٹ دینے کا منصوبہ

کراچی (این این آئی)ملک میں سعودی عرب کے تعاون سے 10 ارب ڈالر کی نئی آئل ریفائنری کے قیام کی راہ ہموار ہوگئی۔ متعلقہ حکام نے 17 ماہ کے بعد آئل ریفائننگ پالیسی تیار کرکے کابینہ کمیٹی کو ارسال کردی۔ سرمایہ لگانے والی کمپنیوںکو 6 سال تک ٹیکس چھوٹ دینے کا منصوبہ ہے۔ یورو 5 پیٹرول کی دستیابی 2028 تک متوقع ہے۔

مقامی ریفائنریز کی اپ گریڈیشن اور 14 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہونے کے امکانات روشن ہوگئے۔یاد رہے کہ سعودی عرب پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان پہلے ہی کر چکا۔ سعودی ریفائنری لگنے سے پاکستان میں مقامی سطح پر تیل صاف کرنے کی یومیہ صلاحیت ساڑھے 3 لاکھ ٹن تک پہنچ جائے گی۔

دستاویز کے مطابق موجودہ 5 ریفائنریز کی اپ گریڈیشن کیلئے بھی ساڑھے 4 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری حاصل کی جائے گی۔آئل ریفائنریز فرنس آئل کی بجائے پٹرول اور ڈیزل تیار کرسکیں گی پیٹرول پر 10 فیصد جبکہ ڈیزل پر 2.5 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کرکے حاصل شدہ رقم ریفائنریز کی اپ گریڈیشن پر خرچ کی جائے گی۔

لاپتہ افراد کی بازیابی کا معاملہ، ڈاکٹر فاروق ستار کا بیان، پیپلز پارٹی میں ہلچل

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button