شوبز

شارٹ ہارر فلم ”گلابو رانی ”نے مزید کتنے بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کیے؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے عثمان مختار کی شارٹ ہارر فلم ''گلابو رانی'' نے مزید7بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر لئے

کراچی (شوبز رپورٹر) ستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، ہدایت کار اور سینماء فوٹوگرافر عثمان مختار کی شارٹ ہارر فلم ”گلابو رانی ”نے مزید کتنے بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کیے ؟ تفصیل آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کے عثمان مختار کی شارٹ ہارر فلم ”گلابو رانی” نے مزید7بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر لئے۔انسٹاگرام پر اعزازات کی فہرست مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے عثمان مختار نے اللہ اور اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کا بھرپور اظہار کیا۔

عثمان مختار نے انسٹا پوسٹ کے ذریعے اعزازات کی تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا کہ گلابو نے انڈیپنڈنٹ شارٹس ایوارڈز لاس اینجلس میں 4ایوارڈز جیتے جن میں بہترین شارٹ ہارر فلم، بہترین سانڈ ڈیزائن، بہترین ہدایت کار میل، بہترین سینماٹوگرافی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کی شارٹ ہارر فلم کو انڈی ایکس فلم فیسٹ ایل اے میں 2ایوارڈز سے نوازا گیا جن میں بہترین شارٹ ہارر فلم، بہترین ہدایت کار میل شامل ہیں جبکہ 1ایوارڈ انڈی شارٹ فیسٹ ایل اے میں بہترین شارٹ ہارر فلم کی کیٹیگری میں ملا ہے۔

گجرات فسادات، مودی کو ہتھکڑیاں لگ گئیں؟ آر ایس ایس مدعی بن گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button