شوبز

اداکار رام چرن ایئر پورٹ پر ننگے پائوںکیوں پہنچے؟ پتا چل گیا

گولڈن گلوبز میں بے پناہ محبت حاصل کرنے کے بعد میگا سٹار رام چرن کو ایئر پورٹ پرآسکرز کیلئے روانہ ہوتے دیکھا گیا

ممبئی (شوبز ڈیسک، این این آئی)بھارت کی سائوتھ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رام چرن حیدر آباد ایئر پورٹ پر ننگے پائوں آنے کی وجہ سے میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے۔رام چرن کی حیدرآباد ایئر پورٹ سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے،انہیں اس ویڈیو میں سیاہ رنگ کا کرتا پاجامہ پہنے ننگے پاوں اپنی ٹیم کے ہمراہ ائیر پورٹ میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اداکار اگلے ماہ ہونے والی آسکر 2023 کی تقریب کے انعقاد سے پہلے امریکا روانہ ہورہے ہیں۔کاروباری تجزیہ کار رمیش بالا نے ٹوئٹر پر رام چرن کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گولڈن گلوبز میں بے پناہ محبت حاصل کرنے کے بعد میگا سٹار رام چرن کو ایئر پورٹ پرآسکرز کیلئے روانہ ہوتے دیکھا گیا۔

علی ظفر نے جاوید اختر کے گیتوں میں اپنی آواز میں گا کر حیران کر دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button