شوبز

علی ظفر نے جاوید اختر کے گیتوں میں اپنی آواز میں گا کر حیران کر دیا

کائنات نے موقع فراہم کیا جاوید اختر کے سامنے ان ہی کے لکھے پسندیدہ محبت کے گیتوں میں سے ایک اپنی محبت کیلئے گاسکوں، گلوکار

لاہور (شوبز رپورٹر )معروف بھارتی مصنف، منظر نگار اور شاعر جاوید اختر نے لاہور میں ہونے والے فیض فیسٹیول میں خصوصی شرکت کی تو ان کے اعزاز میں گلوکار علی ظفر نے ایک تقریب کا اہتمام کیا اور انہیں ان ہی کے لکھے ہوئے گانوں سے محظوظ کیا۔پاکستانی معروف گلوکار علی ظفر کی جانب سے جاوید اختر کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب میں پاکستانی فنکاروں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔

سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر اس تقریب سے وائرل ہونے والے ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میزبان علی ظفر کی سریلی آواز سے تقریب میں شریک جاوید اختر اور دیگر سامعین خوب لطف اندوز ہوئے۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے علی ظفر نے 1984میں ریلیز ہونے والی فلم مشعال سے کشور کمار کی آواز میں گایا ہوا گانا زندگی آ رہا ہوں میں پر پرفارم کرکے ماضی کی یادیں تازہ کیں۔

ورسٹائل گلوکار علی ظفر نے ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں انہوں نے جاوید اختر کے سامنے اپنی اہلیہ عائشہ فاضلی کیلئے 1994ء میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم 1942ایک لو سٹوری سے جاوید اختر کا لکھا ہوا اور کمار سانو کی آواز میں گایا ہوا مشہور زمانہ گانا ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا پیش کیا۔مذکورہ ویڈیو کے کیپشن میں علی ظفر نے لکھا کہ کائنات نے انہیں یہ موقع فراہم کیا ہے کہ وہ لیجنڈری جاوید اختر کے سامنے ان کے ہی لکھے ہوئے اپنے پسندیدہ محبت کے گیتوں میں سے ایک اپنی محبت اور اہلیہ عائشہ فاضلی کے لئے گاسکوں۔

ملالہ یوسف زئی نے رنویر سنگھ کو دیا ایسا کرارا جواب کہ …؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button