پاکستان

عمران خان کو گرفتاری دینی چاہیے یا نہیں؟ شاہد خاقان عباسی نے بڑا مشورہ دیدیا

کارکنان کو مشکل میں نہ ڈالیں گرفتاری دیدیں، شاہد خاقان کا عمران خان کو مشورہ' ہمیشہ کہا کہ سیاسی لیڈر کو گرفتار نہیں کرنا چاہیے، رہنماء مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر، آن لائن ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمیشہ کہا کہ سیاسی لیڈر کو گرفتار نہیں کرنا چاہیے ، عمران خان کو مشورہ ہے کہ وہ کارکنان کو مشکل میں نہ ڈالیں گرفتاری دے دیں ۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میاں نوازشریف کی وطن واپسی کے سوال پر کہا کہ نواز شریف واپسی کا فیصلہ خود کریں گے، نواز شریف الیکشن سے پہلے آئیں گے ، انکی و اپسی کی تاریخ بارے علم نہیں ، ۔ انکا کہنا تھا کہ ہمیں جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں رکھا گیا ،عمران خان پیش نہیں ہوئے تو عدالت نے وارنٹ جاری کیے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں خود بھی پیشیاں بھگت چکا ہوں، عمران خان کو بہادری سے گرفتاری دینی چاہیے۔

شاہد خاقان عباسی نے مشورہ دیا کہ سیاسی لیڈروں کو گرفتاری سے گھبرانا نہیں چاہیے، عمران خان کارکنان کو مشکل میں نہ ڈالیں،بہتر ہے گرفتاری دیدیں ،، ضمانت مل جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ توشہ خانہ سے تحائف لئے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ، توشہ خانہ کے حوالے سے جس نے مجھ پر الزام لگانا ہے لگالے، ملنے والا تحفہ نہ حکومت کا ہوتا ہے نہ توشہ خانے کا وہ آپ کا ہوتا ہے۔انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں انتظامی تاخیر کی آئین میں گنجائش ہے۔

پولیس اور محسن نقوی میں رانا ثناء اللہ کو گرفتار کرنے کی ہمت نہیں’ مونس الٰہی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button