پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف اور عمران خان کے درمیان محاذ آرائی،نتیجہ کیا نکلے گا؟

اس حقیقت سے انکار کیسے ممکن ہے کہ قیام پاکستان کے بعد پچھتر سال تک بنگالی، بلوچ، پختون اور سندھی غدار قرار دیئے جاتے رہے۔


اسلام آباد(کھوج نیوز)1971 میں مغربی پاکستان اور مشرقی پاکستان آمنے سامنے تھے۔ 2023 میں شہباز شریف اور عمران خان آمنے سامنے ہیں۔ دونوں کا تعلق پنجاب سے ہے۔ کیا جاتی عمرا اور زمان پارک آمنے سامنے ہیں یا پنجاب کے مقابلے پر پنجاب آن کھڑا ہوا ہے؟ 1971 میں ہم بنگالیوں کو غدار اور ملک دشمن قرار دے رہے تھے آج ایک دوسرے کی جان کے درپے ہیں۔

اس حقیقت سے انکار کیسے ممکن ہے کہ قیام پاکستان کے بعد پچھتر سال تک بنگالی، بلوچ، پختون اور سندھی غدار قرار دیئے جاتے رہے۔ حسین شہید سہروردی، نواب نوروز خان زرکزئی، باچاخان، الطاف حسین اور محترمہ بے نظیر بھٹو سمیت بہت سے سیاستدانوں اور صحافیوں پر انگریزوں کے بنائے ہوئے قانون 24اے کا استعمال ہوتا رہا لیکن پاکستان کی عدالتوں کو انسانی حقوق یاد نہیں آئے۔ جنرل پرویز مشرف کے دور میں جاوید ہاشمی اور اخترمینگل کیخلاف 24اے کے تحت مقدمات درج ہوئے تو ہم نے مطالبہ شروع کیا کہ اس سیاہ قانون کو ختم کیا جائے کیونکہ قائد اعظم نے بھی اس قانون کی مخالفت کی تھی۔

حکومت اورتحریک انصاف آمنے سامنے،صدر علوی کون سا کھیل کھیل رہےہیں؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button