پاکستان

جاپان کی جانب سے سست روسی تیل کی پیش کش،وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی دوڑیں

پاکستان کو عالمی مارکیٹ سے پینتیس فیصد کم قیمت پر تیل و ایل این جی کی فروخت کی پیشکش پر مثبت رد عمل کا اظہار کیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)جاپان جاپانی کمپنی کی جانب سے پاکستان کو عالمی مارکیٹ سے پینتیس فیصد کم قیمت پر روسی پیٹرول اور نائجریا سے ایل این جی فروخت کرنے کی پیشکش پر وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے نوٹس لے لیا ، وزارت خارجہ اور وزارت خزانہ سے رپورٹ طلب کرلی ،وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہاگر پیشکش قانون کے مطابق اور پاکستان کے مفاد میں ہوئی تو جلد مثبت جواب دیں گے۔

، تفصیلات کے مطابق چند ہفتوں قبل جاپانی کمپنی کی جانب سے اپنی آئرش شراکت دار کمپنی کے ساتھ پاکستان کو عالمی مارکیٹ سے پینتیس فیصد کم قیمت پر تیل و ایل این جی کی فروخت کی پیشکش پر مثبت رد عمل کا اظہار کیا ہے ، ذرائع کے مطابق ٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانہ اس حوالے سے اپنی رپورٹ کئی ہفتے قبل وزارت خارجہ کو اسلام اباد روانہ کرچکا ہے جہاں سے یہ رپورٹ وزارت خزانہ بھی بھیج دی گئی ہے تاہم وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے یہ ایک مثبت پیشکش ہے معاملے کو دیکھیں گے اگر تمام چیزیں عالمی قوانین کے مطابق ہوئیں اور پیشکش پاکستان کے مفاد میں ہوئی تو اس پیشکش کا پاکستان جلد مثبت جواب دے گا ۔

چین اور پاکستان نے بھارت کے سری نگر میں جی 20 اجلاس منعقد کرنے پر اعتراض کیا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button