کھیل

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی اسٹیو اسمتھ پاکستان سپر لیگ کھیلنے کے خواہشمند

مجھے لگتا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )واقعی ایک شاندار ٹورنامنٹ ہے، میں اس میں شرکت کرنا پسند کروں گا': اسٹیوا سمتھ

آسٹریلیا (نیوز ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی اسٹیو اسمتھ نے پاکستان سپر لیگ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔پی ایس ایل کی ہر سیزن کے بعد مقبولیت میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور دنیا کے صف اول کے کھلاڑی اس لیگ کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

لیگ کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ نے پی ایس ایل میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا۔اسٹیو اسمتھ نے اپنی اس خواہش کا اظہار انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں اس وقت کیا جب ایک صارف کی جانب سے ان سے پاکستانی ٹی ٹوئنٹی لیگ سے متعلق سوال کیا گیا۔ایک صارف نے اسمتھ سے سوال کیا کہ آپ پی ایس ایل کب کھیلیں گے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ پی ایس ایل واقعی ایک شاندار ٹورنامنٹ ہے، میں اس میں شرکت کرنا پسند کروں گا۔

جاپان کی جانب سے سست روسی تیل کی پیش کش،وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی دوڑیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button