پاکستان

بدترین ماشی بحران؛ہر پاکستانی کتنے لاکھ کا مقروض نکلا؟ہوشربا تفصیلات آگئیں

قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔وزارت خزانہ کی طرف سے ملکی و غیر ملکی قرض کی تفصیلات پیش کردی گئیں.

اسلام آباد(آئی این پی،کھوج نیوز)بدترین معاشی بحران کے نتیجے میں ہر پاکستانی کتنے لاکھ کا مقروض نکلا؟ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں،رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے کے پیش کردہ اعداد و شمار کی روشنی میں جون 2022 تک ہر پاکستانی 2 لاکھ 16ہزار 709 روپے کا مقروض ہوگیا، اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔

وزارت خزانہ کی طرف سے ملکی و غیر ملکی قرض کی تفصیلات پیش کردی گئیں. وزارت خزانہ کے مطابق جون 2020 میں ملکی قرضہ 23ہزار283ارب روپے تھا،دسمبر2022میں ملکی قرضہ 31ہزار 116ارب روپے ہوگیا،جون 2020میں غیرملکی قرض 13 ہزار 116ارب روپے تھا،دسمبر2022میں یہ قرض 19ہزار605ارب روپے ہوگیا وزارت خزانہ کی جانب سے جاری تفصیلات کیمطابق جون 2020 میں کل سرکاری قرض 36ہزار399ارب تھا، دسمبر 2022میں سرکاری قرض 52 ہزار 721 ارب روپے ہوگیاجون 2020میں جی ڈی پی کا 76.6فیصد قرضہ لیا گیا، جون 2021میں کل جی ڈی پی کا 71.5فیصد قرض لیا گیا،جون 2022 میں جی ڈی پی کا کل قرض 73.5فیصد لیا گیا۔

شاہین آفریدی اورنسیم شاہ کےبعد کرکٹرحارث روف کو بھی ڈی ایس پی پولیس بنا دیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button