پاکستان
ریحام خان،عمران خان کو ایک لاکھ جرمانہ ہونےپرحیران
ریحام خان نے عمران خان کی گرفتاری پر طنزیہ ٹویٹ کی تھی جس میں انہوں نے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے احتجاج نہ کئے جانے پر بات کی تھی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 3 سال سزا پرسابقہ اہلیہ ریحام خان نے بھی ردعمل دے دیا۔ ریحام خان نےعمران خان کو ایک لاکھ جرمانے پرحیرت کا اظہارکیا، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کوملنےوالی سزا میں صرف ایک لاکھ روپےجرمانہ ہوا اس پرمجھےحیرت ہوئی۔انہوں نےعمران خان کوملنےوالی سزا کومکافات عمل قراردیا۔
گذشتہ روز ریحام خان نے عمران خان کی گرفتاری پر طنزیہ ٹویٹ کی تھی جس میں انہوں نے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے احتجاج نہ کئے جانے پر بات کی تھی۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ‘ ملک کے کسی بھی حصے سے احتجاج کی ابھی تک کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی’۔