بشریٰ بی بی اٹک جیل میں عمران خان سےملنےگئیں تو ان کودروازے پرکیوں روکا گیا؟
بشریٰ بی بی اٹک جیل پہنچیں تو اسیر شوہر عمران خان سے ملاقات کی کوشش کی، اس سے قبل ناکے پر ان کی گاڑیوں کو آدھا گھنٹا روک کر رکھا گیا اور ان کے سامان کی تلاشی بھی لی گئی

اٹک(کھوج نیوز) بشریٰ بی بی اٹک جیل میں عمران خان سےملنےگئیں تو ان کودروازے کیوں روکا گیا؟کھوج نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی اٹک جیل پہنچیں تو اسیر شوہر عمران خان سے ملاقات کی کوشش کی، اس سے قبل ناکے پر ان کی گاڑیوں کو آدھا گھنٹا روک کر رکھا گیا اور ان کے سامان کی تلاشی بھی لی گئی جس کی وجہ سے انھیں عمران خان تک پہنچنے میں آدھ گھنٹے کی تاخیر بھی ہو ئی بتایا گیا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ اٹک جیل پہنچیں تو ان کے ساتھ وکلا کی ٹیم بھی تھی۔ اس موقع پر جیل کے باہر پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستے ہائی الرٹ کر دیئے گئے۔ ٹریفک پولیس سمیت انتظامیہ کی درجنوں گاڑیوں کو بھی طلب کیا گیا تھا۔
جیل پہنچنے سے قبل بشریٰ بی بی اور وکلا کی ٹیم پر مشتمل گاڑیوں کے قافلے کو ناکے پر آدھا گھنٹہ روکا گیا۔ بشریٰ بی بی نے اٹک جیل پہنچنے پر عمران خان سے ملاقات کی کوشش شروع کر دی۔ وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے جیل حکام کو آگاہ کیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی ہے۔