پارٹی قیادت کی ریس، پیرنی کا جادو ٹونہ اڑن چھو، علیمہ خان کی جیت
عمران خان نے اٹک جیل سے پارٹی رہنمائوں اور اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے لئے پیغام دیا ہے کہ میری نا اہلی ختم ہونے تک میری بہن علیمہ خان پارٹی امور چلانے کے لئے با اختیار ہوں گی

لاہور(کھوج نیوز) پی ٹی آئی کی قیادت کے معاملہ پر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بشریٰ بی بی کو شکست دیکر سیاسی دنگل میں پہلی فتح حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے اٹک جیل سے پارٹی رہنمائوں اور اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے لئے پیغام دیا ہے کہ میری نا اہلی ختم ہونے تک میری بہن علیمہ خان پارٹی امور چلانے کے لئے با اختیار ہوں گی اور اس معاملہ میں پی ٹی آئی کی کور کمیٹی علیمہ خان کی ہدایات ماننے کی پابند ہوگی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ پچھلے کچھ عرصہ سے جب عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی کی قیادت کے لئے مختلف رہنمائوں کے درمیان رسہ کشی جاری تھی جس پر عمران خان نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے اپنی ہمشیرہ علیمہ خان کو پارٹی امور چلانے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔ یادرہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سنبھالنے کے حوالے سے شاہ محمود قریشی اور علیمہ خان کے درمیان بھی محاذ آرائی جاری تھی۔



