پاکستان

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے آگے ہتھیار ڈال دیئے

الیکشن جنوری یا فروری میں ہونیکا امکان، لاہور ہائیکورٹ کے بعد سپریم کورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کو ریٹرننگ آفیسر دینے سے انکار کر دیا ہے

لاہور(کھوج نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن کو ریٹرننگ آفیسر دینے سے انکار کر دیا ہے۔ واضح ہو کہ چند ماہ قبل لاہور ہائیکورٹ نے بھی عام انتخابات کے لئے آر اوز دینے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد نئی قانونی ترامیم کے تحت نئی حلقہ بندیوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کے جنوری یا فروری میں انعقاد کا امکان ہے جس کے لئے خصوصی ترامیم کی جا رہی ہیں ۔ اس سلسلہ میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے درخواست کی تھی کہ عام انتخابات کے لئے ریٹرننگ آفیسر دیئے جائیں جو الیکشن ڈیوٹی کر سکیں تاہم عدالت عظمیٰ نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button