نواز شریف واپس کب آئیں گے ؟سہیل وڑائچ نے سب بتا دیا
کچھ عرصہ قبل تک اسٹیبلشمنٹ میں مزاحمت موجود تھی لیکن اب لگتا ہے کہ انہوں نے بھی نواز شریف کو قبول کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے کیونکہ ان کے پاس کوئی اور متبادل بھی نہیں ہے

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی وطن واپسی کب ہوگی؟ سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے سب کچھ بتا کر قومی سیاست میں نئی ہلچل مچا دی۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف کچھ عرصہ قبل تک اسٹیبلشمنٹ میں مزاحمت موجود تھی لیکن اب لگتا ہے کہ انہوں نے بھی نواز شریف کو قبول کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے کیونکہ ان کے پاس کوئی اور متبادل بھی نہیں ہے۔ جہانگیر ترین اتنے مقبول نہیں کہ وہ پی ٹی آئی کا مقابلہ کر سکیں’ اسی طرح پیپلز پارٹی بھی پنجاب میں بہت ہی کمزور ہے وہ بھی اس پوزیشن میں نہیں کہ اپنے سیاسی مخالفین کا مقابلہ کر سکے ۔ تو پھر اسٹیبلشمنٹ کے پاس واحد آپشن مسلم لیگ ن ہی دستیاب ہے جو پنجاب میں ووٹ بنک رکھتی ہے اور جو الیکشن میں پی ٹی آئی کے مقابلے میں زیادہ بہتر پرفارم کر سکتی ہے۔ لہذا اسٹیبلشمنٹ کو بھی وہی کارڈ کھیلنے ہیں جن پر وہ جیت سکے۔