پرویز الٰہی کی زمین کی دستاویز اصل یا نقل، ڈی جی اینٹی کرپشن نے بڑا انکشاف کر ڈالا
چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف محمد خان بھٹی کی ترقی اور تعیناتی پر ایک نیا مقدمہ درج کریں گے، جبکہ چوہدری پرویز الٰہی پر مزید چار کیس بنائے جا رہے ہیں

لاہور(سپیشل رپورٹر، ماینٹرنگ ڈیسک) ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کاکہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے روز اینڈ ریگولیشن سے ہٹ کر لاہور ماسٹر پلان کی منظوری دی،جس میں اربوں کی کرپشن کی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی نے روز اینڈ ریگولیشن سے ہٹ کر لاہور ماسٹر پلان کی منظوری دی، جبکہ لاہور ماسٹر پلان میں دس ارب روپے کی کرپشن کی، چوہدری پرویز الٰہی نے شوگر ملوں کو کرپشن چھپانے کے لئے ایک قانون بنایا اور پھر خود ہی اس قانون کی خلاف ورزی کی،شوگر ملوں کو تحفظ دینے کے لئے کرپشن کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتی کی گئی، لوگوں کو میرٹ اور رولز اینڈ ریگولیشن سے ہٹ کر بھرتی کیا گیا۔
ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی نے گجرات اور منڈی بہاؤالدین کے لوگوں کو پنجاب اسمبلی میں بھرتی کیا، پنجاب اسمبلی کے نوکری کے رزلٹ کو تبدیل کیا گیا۔پنجاب اسمبلی میں میرٹ پر آنے والی امیدواروں کو فیل کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹرویو میں گجرات اور منڈی بہاؤالدین کے امیدواروں کو زیادہ نمبر دئیے گئے، پنجاب اسمبلی میں میرٹ کی شدید خلاف ورزی کی گئی۔ ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ محمد خان بھٹی کی تمام ترقی غیر قانونی ہے، محمد خان بھٹی کو غیر قانونی، ور پر گریڈ بائیس دیا گیا اور غیر قانونی طور پر فیول واٹ یشن دی گئی ، چوہدری پرویز الہی کے خلاف محمد خان بھٹی کی ترقی اور تعیناتی پر ایک نیا مقدمہ درج کریں گے، جبکہ چوہدری پرویز الٰہی پر مزید چار کیس بنائے جا رہے ہیں۔