پاکستان
نگراں حکومت نے مونس الٰہی کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے مدد مانگ لی
وزرات داخلہ کا سیکرٹری خارجہ آفس کو مراسلہ جاری، خط ایف آئی آر نمبر 16/2023, 18/2023 اینٹی منی لانڈرنگ سرکل لاہور میں درج مقدمے کا لکھا گیا

لاہور (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعلی پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویزالٰہی کے بیٹے مونس الٰہی کی مشکلات میں اضافہ ‘وزارت داخلہ مونس الٰہی کی گرفتاری کے لیے انٹر پول کو خط لکھ دیا ۔
ذرائع کے مطابق وزرات داخلہ نے ایف آئی اے کی سفارش پر سیکرٹری خارجہ آفس کو بھی مراسلہ لکھ دیا ۔خط ایف آئی آر نمبر 16/2023, 18/2023 اینٹی منی لانڈرنگ سرکل لاہور میں درج مقدمے کا لکھا گیا۔ واضح رہے کہ چودھری مونس الٰہی اپنے والد کی حکومت ختم ہونے سے چند دن پہلے چارٹرڈ جہاز کے ذریعے بیرون ملک روانہ ہوگئے تھے اور اس وقت کے وہ بیرون ملک ہی ہیں۔



