پاکستان

سعودی ولی عہد نے پاکستان آنے سے انکار کیوں کیا؟ اصل وجہ سامنے آگئی

نگراں حکومت سے معاملات طے کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، اسٹیبلشمنٹ معاملات طے کرنے کیلئے تیار ہے تو سعودی ولی عہد بھی پاکستان آ سکتے ہیں

لاہور(کھوج نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان نے پاکستان آنے سے انکار کیوں کیا؟ اس حوالے سے اصل وجہ سامنے آنے کے بعد ہر کوئی چونک کر رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی ولی عہدہ شہزاد محمد بن سلیمان نے چند روز قبل دورہ پاکستان کا اعلان کیا تھا لیکن اب انہوں نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے۔ سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت نگراں حکومت ہے ہم جو بھی معاملات طے کریں گے وہ انتخابات کے بعد اقتدار میں آنے والی حکومت کے ساتھ کریں گے ۔ نگراں حکومت سے مذاکرات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد نے دورہ پاکستان کے لئے ایک نئی شرط رکھی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر اسٹیبلشمنٹ معاملات طے کرنے کے لئے تیار ہے تو میں بھی پاکستان آنے کو تیار ہوں کیونکہ جب تک اصل حکومت اقتدار میں نہیں آتی میرے معاملات پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ طے ہو سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button