پاکستان

نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا پہلا دبنگ فیصلہ، سب حیران رہ گئے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل18ستمبر کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر ' سماعت کیلئے فل کورٹ تشکیل دئیے جانے کا امکان

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) نامزدچیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی نے اپنا پہلا دبنگ فیصلہ دے دیا جس کے بعد سب حیران و دنگ رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل18ستمبر کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کردیا۔ رجسٹرار آفس نے اٹارنی جنرل، و فاقی سیکرٹری قانون سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔نئے چیف جسٹس کی جانب سے سماعت کیلئے فل کورٹ تشکیل دئیے جانے کا امکان ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں لارجر بینچ نے ایکٹ کیخلاف حکم امتناعی جاری کیا تھا جس کے بعد اس کیس کی سماعت نہیں ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button