پاکستان
منتخب پارلیمنٹ یاہم غیرمنتخب ججز،آئین کی تشریح کون کرے گا؟جسٹس اطہرمن اللہ
پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں جسٹس اطہر من اللہ نے وکیل امتیاز صدیقی سےاستفسار کیا کہ آپ کیا چاہتے ہیں، منتخب پارلیمنٹ آئین کی تشریح کرے یا ہم غیر منتخب ججز۔

اسلام آباد(کھوج نیوز)منتخب پارلیمنٹ یاہم غیرمنتخب ججز،آئین کی تشریح کون کرے گا؟جسٹس اطہرمن اللہ نے سوال پوچھ لیا،سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں جسٹس اطہر من اللہ نے وکیل امتیاز صدیقی سےاستفسار کیا کہ آپ کیا چاہتے ہیں، منتخب پارلیمنٹ آئین کی تشریح کرے یا ہم غیر منتخب ججز۔ سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سپریم کورٹ کی کارروائی براہ راست دکھائی گئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ نے سماعت کی،فل کورٹ میں سپریم کورٹ کے تمام 15ججز شریک ہوئے۔دوران سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے وکیل امتیاز صدیقی سے استفسار کیا کہ آپ کیا چاہتے ہیں، منتخب پارلیمنٹ آئین کی تشریح کرے یا ہم غیر منتخب ججز،