عمران خان کی سازشیں، شیخ رشید نے بھی خصوصی انٹرویو ریکارڈ کروا دیا
شیخ رشید اپنے انٹرویو کے دوران ناصرف عمران خان کے دور حکومت میں اداروں کے خلاف کی جانے والی سازشوں کو بے نقاب کریں گے

لاہور(یب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی عمران خان کی سازشوں سے پردہ اٹھا دیا جس کے بعد سربراہ پی ٹی آئی کی مشکلوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔
واضح ہو کہ شیخ رشید گذشتہ کئی ماہ سے روپوش تھے لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چند روز قبل انہیں حراست میں لیا جس کے بعد سابق وفاقی وزیر داخلہ نے عمران خان کے حوالے سے بہت سے ہوشرباء انکشاف کرنے کا یقین دلاتے ہوئے خصوصی انٹرویو دینے کا وعدہ بھی کرلیا تھا۔ ذرائع کے مطابق دو روز قبل ایک نجی چینل نے یہ انٹرویو ریکارڈ کر لیا ہے جو اگلے ہفتے میں کسی بھی دن نشر کر دیا جائے گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اپنے انٹرویو کے دوران ناصرف عمران خان کے دور حکومت میں اداروں کے خلاف کی جانے والی سازشوں کو بے نقاب کریں گے بلکہ سیاست سے ہمیشہ کے لئے کنارہ کشی کا اعلان بھی کریں گے ۔



