پاکستان

نوازشریف کی جلسہ گاہ آمد ،سیکیورٹی کےانتظامات سے متعلق اہم خبرآگئی

سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں

لاہور(کھوج نیوز)نوازشریف کی جلسہ گاہ آمد ،سیکیورٹی کےانتظامات سے متعلق اہم خبرآگئی،رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف آج بروز ہفتہ 4 سال بعد وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ان کے استقبال کے لیے لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں مینار پاکستان تلے جلسے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف آج مینار پاکستان پر کارکنان سے خطاب کریں گے اور معیشت کی بحالی کے پلان کا اعلان کریں گے۔

میاں نواز شریف کے استقبال کے لیے پاکستان بھر سے کارکنان قافلوں کی صورت میں لاہور پہنچنا شروع ہوچکے ہیں۔ سابق وزیراعظم شام 4 بجے لاہور پہنچیں گے اور بذریعے ہیلی کاپٹر مینار پاکستان اتریں گے۔

10 ہزار پولیس اہلکار اور 400 کیمرے

جلسے کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ 4 سو سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button