پاکستان

آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں کیا بات چیت ہوئی؟خبرآگئی

مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ  پر ہونیوالی ملاقات میں سینیٹرعبد الغفور حیدری اور  ڈاکٹر عاصم حسین بھی موجود تھے۔

اسلام آبا(کھوج نیوز)آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں کیا بات چیت ہوئی؟خبرآگئی، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔ پی ڈی ایم صدر مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ  پر ہونیوالی ملاقات میں سینیٹرعبد الغفور حیدری اور  ڈاکٹر عاصم حسین بھی موجود تھے۔آصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ان کی خوش دامن کے انتقال پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس سےقبل جمعیت علمائےاسلام (جے یو آئی) کےسربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی سے ملاقات میں قومی مفاہمت کے ایجنڈے پرکردار کا فیصلہ کیا تھا،ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں سیاسی جماعتوں میں رابطوں اور مفاہمتی ایجنڈے پر اتفاق رائے پر کام ہوگا،  قومی مفاہمت کے ایجنڈے پر مشاورت کیلئے پی ٹی آئی سے بات چیت کا بھی امکان ہے اور پی ٹی آئی پہلے ہی قومی مفاہمت کے ایجنڈے پر اتفاق کر چکی ہےجبکہنواز شریف بھی مینار پاکستان جلسے میں قومی مفاہمت کا اعلان کر چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button