پاکستان
مسلم لیگ (ن) کی صوبائی کابینہ، ابتدائی نام منظرعام پرآگئے
مسلم لیگ (ن) کے 20، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) کے 2،2 اور استحکام پاکستان پارٹی سے ایک وزیر بنانے کا امکان ہے۔

لاہور (کھوج نیوز) پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی صوبائی کابینہ کی تشکیل سے متعلق اتحادی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے جس کے دوران ممکنہ نام سامنے آ گئے۔ کھوج نیوز کے مطابق ابتدائی طور پر مسلم لیگ (ن) کے 20، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) کے 2،2 اور استحکام پاکستان پارٹی سے ایک وزیر بنانے کا امکان ہے۔ مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، بلال یاسین ، رانا محمد اقبال، منشااللہ بٹ اور عظمیٰ بخاری کی کابینہ میں شمولیت متوقع ہے۔ پنجاب اسمبلی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے ملک احمد خان کو سپیکرجبکہ ظہیر اقبال کو ڈپٹی سپیکرمنتخب کر لیا گیا۔